اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کا اعلان، سرفراز احمد ڈراپ

25 Dec 2023
25 Dec 2023

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، سابق کپتان سرفراز احمد کو ڈراپ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے فہیم اشرف کو بھی شامل نہیں کیا۔ وکٹ کیپر محمد رضوان کو 12 کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے جبکہ زخمی خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ اور فہیم اشرف کی جگہ حسن علی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے منتخب 12 کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابراعظم اور سعود شکیل بھی شامل ہیں۔

 ٹیم مینجمنٹ نے شاہین آفریدی، عامر جمال اور ساجد خان کے نام بھی 12 رکنی سکواڈ میں شامل کئے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے