اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میرے انگریزی بولنے پر لوگ پریانکا چوپڑا بننے کا طعنہ دیتے ہیں: اشنا شاہ

23 Dec 2023
23 Dec 2023

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ جب بھی کینیڈین انداز میں انگریزی بولتی ہوں تو لوگ پریانکا چوپڑا بننے کا طعنے دیتے ہیں۔

حال ہی میں دیے گئے انٹرویو کے دوران اشنا شاہ نے بتایا چوں کہ میں کینیڈا میں پلی بڑھی ہوں، اس لیے میرے انگریزی بولنے میں وہاں کا انداز زیادہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا انداز اور لہجہ بہتر کیا ہے، پہلے میرے بولنے کے انداز میں کینیڈین سٹائل زیادہ ہوتا تھا۔

انہوں نے اس بات کا شکوہ بھی کیا کہ میں جب بھی کینیڈین انداز میں بولتی ہوں تو لوگ سوشل میڈیا پر کمنٹس کرکے میرا مذاق اڑاتے ہیں اور ایسے ویسے کمنٹس کرتے ہیں۔

اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ کینیڈین انداز میں انگریزی بولنے پر مجھے طعنے دیے جاتے ہیں کہ میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بننے کی کوشش کر رہی ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے