اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شادباغ: مبینہ مقابلے کے دوران 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

15 Dec 2023
15 Dec 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے شادباغ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

لاہور کے علاقے شاد باغ میں 4 مبینہ ڈاکو واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس نے ناکے پر ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے، ملزمان کی شناخت ذیشان اور عابد کے نام سے ہوئی، دونوں درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے