اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ میں نااہلی، انٹراپارٹی الیکشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

15 Dec 2023
15 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔

بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔

لارجر بنچ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کے حکم کے خلاف بھی درخواست پر سماعت کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے