اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں نااہلی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

14 Dec 2023
14 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں نااہلی کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ کل درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس جواد حسن شامل ہوں گے۔

لارجر بنچ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کے حکم کے خلاف بھی درخواست پر سماعت کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے