اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توہین الیکشن کمیشن کیس:جیل ٹرائل کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بنچ تشکیل

13 Dec 2023
13 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بنچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تین رکنی فل بنچ تشکیل دیا، فل بنچ کی سربراہی جسٹس مس عالیہ نیلم کریں گی جبکہ جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال بھی فل بنچ کا حصہ ہوں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ 18 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بنچ بنانے کی سفارش کی تھی، بانی پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے