اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب سیف سٹیز نے چوری شدہ موٹرسائیکلیں مالکان تک پہنچا دیں

13 Dec 2023
13 Dec 2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے چوری شدہ 15 موٹرسائیکلیں مالکان کے حوالے کروادیں۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ سیف سٹی کو ایمرجنسی 15 پر چوری، گمشدہ اور لاوارث موٹر سائیکلوں کی کالز موصول ہوئیں، موٹر سائیکلز کی تفصیلات کو سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹر ڈیٹا میں چیک کیا گیا۔

اتھارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ بائیکس کی تفصیلات کا موازنہ کرنے کے بعد 2 روز میں 15 موٹرسائیکلیں  اصل مالکان کے حوالے کردی گئیں۔

سیف  سٹیز ترجمان نے مزید کہا کہ موٹر بائیکس تلاش کرنے والی  خاتون پولیس کمیونی کیشن آفیسر کی بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی گئی،شہری کسی بھی شخص یا املاک کی گمشدگی یا لاوارث چیز ملنے پر فوری 15 پر اطلا ع دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے