اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے ملازمین کا تمام دفاتر میں احتجاج

07 Dec 2023
07 Dec 2023

(لاہور نیوز) تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے ملازمین نے تمام دفاتر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا، ڈی ایس لاہور آفس کے باہر ملازمین نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔

ریلوے پریم یونین کی جانب سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور آفس میں احتجاج کیا گیا، ملازمین نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلوے پریم یونین کے عہدیداران نے ملازمین سے 21 دسمبر کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر لاہور ڈویژن فیاض احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ ہر ماہ تنخواہیں تاخیر سے ادا کی جارہی ہیں،ملازمین معاشی طور پر تباہ حال ہوچکے ہیں،ریلوے کے علاوہ کسی  ادارے میں ملازمین کو اس طرح تنخواہ ادا نہیں کی جاتی، ہمارے گھروں کے بجلی اور گیس کے کنکشن عدم ادائیگی پر منقطع ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ کو ملازمین کی حالت زار نظر ہی نہیں آتی،گزشتہ ماہ جن ملازمین کو 15 تاریخ کو تنخواہیں ملنا تھیں، ان کو ابھی تک تنخواہیں نہیں ملیں،ریلوے پریم یونین ابھی تک پرامن احتجاج کررہی ہے،ریلوے انتظامیہ اور حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے