اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی بھی پی ٹی آئی سے علیحدہ ہوگئے

07 Dec 2023
07 Dec 2023

(لاہور نیوز) تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی، سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں واثق قیوم عباسی نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف پر تشدد کارروائیوں کے خلاف ہوں، پی ٹی آئی کے قوم کو گمراہ کرنے کے بیانیے کی نفی کرتا ہوں۔

واثق قیوم عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ریاست اور اداروں کیساتھ محاذ آرائی کا بوجھ ناقابل برداشت ہے، میرے سیاسی کیریئر کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا، سیاست اور تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے