اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، گھریلو سلنڈر 3 ہزار 7 روپے کا ہوگیا

30 Nov 2023
30 Nov 2023

(لاہور نیوز) سردی کی شدت بڑھتے ہی اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا ہے، 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 45 روپے 18 پیسے مہنگا ہو گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد 11اعشاریہ 8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 7 روپے مقرر ہو گئی، ایل پی جی کی نئی قیمت 254 روپے 86 پیسے فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے