30 Nov 2023
(ویب ڈیسک) پی ایس ایل 9کیلئے ملتان سلطانز نے افتخار احمد کی خدمات حاصل کرلیں۔
رپورٹ کےمطابق فرنچائزز کی ٹریڈنگ کے نتیجے میں ملتان سلطانز نے افتخار احمد اور پہلی پلاٹینم پک جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رائلی رسو اورسلور راؤنڈ پک کا حق حاصل کیا ہے۔افتخار احمد کا کہنا ہے کہ سلطانز کا حصہ بننے پر خوش ہوں، ملتان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز کی بات ہے، یہاں کے شائقین میں کرکٹ کا ایک جنون ہے۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے بیٹر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں افتخار احمد کا استقبال کرتا ہوں، ان کی مہارت اور تجربہ ٹیم کیلیے کارآمد ثابت ہوگا، ان کی میدان میں پرفامنس ہی نہیں ڈریسنگ روم میں موجودگی بھی خوش آئند ہوگی۔