اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

30 Nov 2023
30 Nov 2023

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس  نے  اڈیالہ جیل سے ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد کے روبرو پیش کیا۔

دوران سماعت اینٹی کرپشن حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ پرویز الہٰی کے خلاف اینٹی کرپشن میں پنجاب اسمبلیوں میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے،سابق وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 کے عہدوں پر 12 غیر قانونی بھرتیاں کیں، پنجاب اسمبلی میں امیدواروں کے ریکارڈ میں ردوبدل کیا گیا۔

حکام نے مزید کہا کہ بھرتی کے عمل میں جعل سازی کے لیے جعلی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لی گئیں، انکوائری میں پنجاب اسمبلی میں بھرتیاں جعلی ثابت ہوئیں۔

بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کے جوڈیشل ریمانڈ میں  14 روز کی توسیع کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی کو دوبارہ 14 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے