اپ ڈیٹس
  • 294.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بشریٰ بی بی کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنیکی درخواست پر اعتراض کالعدم قرار

29 Nov 2023
29 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی اور خاورمانیکا کے درمیان طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کے لیے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض کالعدم قرار دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کے لیے اعتراضی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عاصم حفیظ نے آفاق احمد ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت عالیہ نے طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کو کالعدم قرار دیتے ہوئے  رجسٹرار آفس کو درخواست پر نمبر لگا کر سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔

قبل ازیں  رجسٹرار آفس نے درخواست پر درخواست گزار کے متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ  لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے مطابق طلاق یونین کونسل میں رجسٹرڈ ہونے کے بعد مؤثر ہوتی ہے، طلاق کی دستاویزات متعلقہ یو سی میں جمع ہونے کے بعد عدت کا دورانیہ شروع ہوتا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ لاہور ہائیکورٹ یونین کونسل کا ریکارڈ اور خاور مانیکا کو وضاحت کیلئے طلب کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے