اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا رحیم یار خان میں کسانوں پر فائرنگ کا نوٹس، رپورٹ طلب

29 Nov 2023
29 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رحیم یار خان کے نواحی علاقے ماچھکہ میں کسانوں پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے  ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسانوں پر فائرنگ کرنے والے ڈاکوؤں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے، ڈاکوؤں کے قلع قمع کے لئے اضافی فورس تعینات کی جائے،واقعہ میں زخمی ہونیوالے کسانوں  کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ  رحیم یار خان کے نواحی علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دیہاتیوں اور پولیس کی فائرنگ سے دو ڈاکو بھی مارے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے