اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران پنجاب حکومت ختم ہونے سے قبل میگا پراجیکٹس کو مکمل کرنے کا فیصلہ

27 Nov 2023
27 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران پنجاب حکومت ختم ہونے سے قبل میگا پراجیکٹس کو جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نگران حکومت نے ایک ماہ کے دوران میگا پراجیکٹس کی تکمیل کی ہیٹرک مکمل کر لی۔ ایل ڈی اے کے بعد سی بی ڈی پنجاب کا نیا امتحان شروع ہو گیا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے سی بی ڈی پنجاب کے تین میگا پراجیکٹس کیلئے ڈیڈ لائن دی۔ گھوڑا چوک فلائی اوور، والٹن روڈ اور سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ منصوبے شامل ہیں۔

کیولری انڈر پاس مکمل ہونے کے باوجود والٹن روڈ تک سگنل فری راستہ نہ بن سکا۔ کیولری انڈر پاس کے بعد گھوڑا چوک فلائی اوور مکمل کیا جائے گا۔ گھوڑا چوک فلائی اوور کی تکمیل کے لئے 7 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ والٹن روڈ کی اپ گریڈیشن مکمل کرنے کے لئے 31 جنوری 2024ء کی ڈیڈ لائن ہے۔ سی بی ڈی پنجاب مین بلیوارڈ مکمل کرنے کے لئے 31 دسمبر 2023ء کی ڈیڈ لائن مقرر ہے۔ نگران پنجاب حکومت ایل ڈی اے کے پانچ منصوبے مکمل کر چکی ہے۔ نگران دور میں سمن آباد انڈر پاس، شاہدرہ فلائی اوور اور بیدیاں انڈر پاس منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے سی بی ڈی حکام کو نئی ڈیڈ لائن پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا حکم دیا ہے۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے