اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہماری بات عوام سے ہو گئی جس کا لاڈلہ بلاول ہے: شازیہ مری

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(لاہور نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہماری بات عوام سے ہے اور بلاول عوام کا لاڈلہ ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی شازیہ مری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست خدمت، عبادت اور قربانی کا نام ہے، سیاست کوئی گالی نہیں ہے، ہماری لڑائی کسی پارٹی سے نہیں غربت، مہنگائی سے ہے، ایک جماعت کہتی ہے ’بات ہوگئی ہے‘ بھائی کسی اور کا لاڈلہ نہ بنوعوام کا بنو۔

شازیہ مری نے کہا کہ کس سے آپ لوگوں کی ’بات ہوگئی ہے‘؟ جمہوریت کی قربانیوں کی تذلیل مت کرو، وزیراعظم کو منتخب کرنا عوام کا حق ہے، ہماری بات عوام سے ہے اور بلاول عوام کا لاڈلہ ہے، ’بات ہوگئی ہے‘ جیسے بیانات باربار ملک کو پیچھے دھکیلتے ہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی قربانیاں دینے والی جماعت ہے، پاکستان میں جمہوریت، ترقی، روزگارعوام کا حق ہے، ملک میں جمہوریت کا فروغ چاہتے ہیں، بے نظیر کی شہادت کے باوجود ہم نے الیکشن لڑا، ہمیں پتا ہے ہمارے سامنے کیا رکاوٹ ہے اس لئے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگتے ہیں۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ ہم ہر سیاسی جماعت کے لئے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں،  ہمیں شفاف الیکشن اور بیلٹ بکس کی حفاظت چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے