22 Nov 2023
(لاہور نیوز)استحكام پاكستان پارٹی نےایک بارپھرعوامی میدان كارخ كرتے ہوئے26 نومبر كو كامونكی میں وركرزكنونشن كرنے كا اعلان کردیا۔
ترجمان آئی پی پی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ کامونکی میں استحکام پاکستان پارٹی کا وركرز كنونشن دوپہر 3 بجے شروع ہوگا، آئی پی پی كامونكی غلہ منڈی میں بھرپورعوامی طاقت كا مظاہرہ كرے گی۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) November 22, 2023
ڈاكٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وركرزكنونشن میں پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اورصدرآئی پی پی عبدالعلیم خان خطاب كریں گے، استحكام پاكستان پارٹی پنجاب میں بھر پورانداز میں سیاسی اننگز كھیلے گی، استحكام پاكستان پارٹی میں بڑی تعداد میں سیاسی كھلاڑی شامل ہورہے ہیں۔