اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سابق ارکان اسمبلی کی شہباز شریف سے ملاقات،ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(لاہور نیوز) سابق اراکان اسمبلی نے سابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کر کے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق اراکین پارلیمنٹ مخدوم سید مبین عالم، مخدوم مسعود عالم ، سید مبین ضامن اور سید باسط سلطان بخاری نے ملاقات کی، سابق اراکین اسمبلی نےقائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ ، سردار اویس لغاری، شیخ فیاض الدین اور میاں امتیاز بھی موجود تھے،شہباز شریف نے مخدوم سید مبین عالم و دیگر کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے عوام کو معاشی ترقی کا تحفہ پیش کرے گی، مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سب سے بڑی اور نمائندہ جماعت ہے، وفاق پاکستان کی نمائندگی، مضبوطی اور ترقی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں وفاق اور اکائیوں کے وسائل میں اضافہ اور مسائل کا حل مسلم لیگ(ن) کی شاندار روایت رہی ہے، آپ کی شمولیت سے عوام کو مسائل سے نجات دلانے میں مدد ملے گی۔

 سابق اراکین اسمبلی مخدوم سید مبین عالم، مخدوم مسعود عالم ، سید مبین ضامن اور سید باسط سلطان بخاری نے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے