اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شیخ رشید عدالت میں پیش، وکلاء کو اگلی سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(لاہور نیوز) کار سرکار میں مداخلت پر بنائے گئے مقدمے کے سلسلے میں سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید مری کی سول عدالت میں پیش ہو گئے۔

شیخ رشید اپنے وکیل ایڈووکیٹ سردار شہباز خان اور راجہ ماجد نور کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ذیشان کی عدالت میں پیش ہوئے ۔

مری پولیس نے مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا جس کے بعد عدالت نے شیخ رشید کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی ، عدالت نے شیخ رشید کے وکلاء کو اگلی سماعت پر دلائل پیش کرنے کی بھی  ہدایت کر دی۔

یاد رہے کہ شیخ رشید احمد کیخلاف مری میں رواں برس فروری میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، شیخ رشید کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ مری میں درج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے