اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جلاؤ گھیراؤ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(لاہور نیوز) عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

عظمیٰ خان اور علیمہ خان عبوری ضمانت ختم ہونے پر لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئیں۔

اسد عمر اور زین قریشی عدالت پیش نہیں ہوئے، انہوں نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی، عدالت نے دونوں ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے، تفتیش بھی مکمل نہیں ہوئی مہلت دی جائے۔

واضح رہے کہ عدالت نے آج تک عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی ضمانت منظور کر رکھی تھی، عدالت نے پولیس سے ملزمان کی تفتیشی رپورٹ بھی طلب کی تھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے