اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا گوجرانوالہ موٹروے لنک روڈ کا دورہ،تعمیراتی کاموں کا معائنہ

21 Nov 2023
21 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوجرانوالہ موٹروے لنک روڈ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی  کابینہ کے ہمراہ فلیگ شپ پراجیکٹ ایکسپریس وےموٹر وےلنک روڈ کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف مقامات پر منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے اسفالٹ کے جاری کام کا مشاہدہ کیا اور مزدوروں سے مصافحہ کیا۔

محسن نقوی نے محنت سے کام کرنے پر مزدوروں کو شاباش دی اور لاہور،سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ گوجرانوالہ کو لنک کرنے کے لئے زیر تعمیر دو رویہ سڑک کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے 15.2 کلومیٹر طویل دو رویہ کیرج وے کی جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔

ایف ڈبلیو او حکام نے وزیر اعلیٰ کو پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ  پراجیکٹ کا 65 فیصد کام اور 15.2کلو میٹر طویل لنک روڈ کاتقریباً 100فیصد ارتھ ورک مکمل ہو چکا ہے جبکہ روڈز کے اسفالٹ کا کام شروع ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بینظیر چوک سے واہنڈو انٹر چینج تک زیر تعمیر روڈ پر 6پل، 22باکس،23پائپ کلورٹس،5جانوروں کی گزر گاہیں اور 5سب ویز بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایف ڈبلیو او اور کمشنر گوجرانوالہ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، نگران وزیراعلیٰ نے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور اعلیٰ تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، محسن نقوی نے کیرج وے کے دونوں اطراف باڑ لگانے کی بجائے حفاظتی دیوار بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ گوجرانوالہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے منصوبہ کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل سے وقت کے ساتھ ایندھن کی مد میں خاطر خواہ بچت ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے گوجرانوالہ سے لاہور کا سفر 45 منٹ کا رہ جائے گا، 15.2 کلو میٹر طویل دو رویہ کارپٹڈ سڑک موٹر وے کے لئے بہترین رسائی فراہم کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے