اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نگران وزیر داخلہ سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

20 Nov 2023
20 Nov 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈانگ نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان کئی دہائیوں پر مشتمل دوستی دنیا بھر کے لئے مثال ہے، وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کا کامیاب دورہ کیا جس سے سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط ہو گا، اگلا ہدف دورے کے دوران کئے گئے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانا ہے۔

نگران وزیرداخلہ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کا گلوبل سکیورٹی انیشیٹو قابل ستائش ہے، گلوبل سکیورٹی کو بڑھانے کیلئے پاکستان ہر قسم کے بین الاقوامی تعاون میں فعال کردار ادا کرنے کو تیار ہے، چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔

چینی سفیر نے چینی باشندوں کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کرنے پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا، سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردی ایک چیلنج ہے، ہم نے اسے پہلے بھی شکست دی ہے، اس مرتبہ بھی مکمل خاتمہ کریں گے۔

چینی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا، ملاقات میں سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے