اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کے اہلخانہ کی ضمانت کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

20 Nov 2023
20 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے اہلخانہ کی ضمانت کیخلاف درخواست پر سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں راسخ الہٰی ،زارا الہٰی اور تحریم الہٰی کی منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں عبوری ضمانتیں منظور ہونے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے  ایف آئی اے کے آفیسر سے استفسار کیا کہ نوٹس ہوئے تھے کیا آپ نے تعمیل نہیں کروانی تھی؟

ملزمان کے وکیل عامر سعید راں نے جواب جمع کروانے کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی۔

بعدازاں عدالت نے وکیل عامر سعید راں کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے اہلخانہ راسخ الہٰی ،زارا الہٰی اور تحریم الہٰی کی منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں عبوری ضمانتیں منظور ہونے کیخلاف درخواست پر مزید سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے