اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

حفیظ کو قومی ٹیم کی ذمہ داریاں دینے پر محمد آصف کی تنقید

19 Nov 2023
19 Nov 2023

(ویب ڈیسک) سابق کپتان محمد حفیظ کو قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں دینے پر سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے محمد آصف کہا کہ نئی تقرریوں سے بورڈ اپنی ساکھ کھوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے ستمبر میں ٹیکنیکل کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا اور اسے نومبر میں ڈائریکٹر کرکٹ کم ہیڈ کوچ کے طور پر واپس رکھا گیا؟ اس بورڈ کے پاس معاملات چلانے کا کوئی اختیار نہیں۔

ورلڈکپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد حفیظ کو مکی آرتھر کی جگہ ٹیم ڈائریکٹر اور ہیڈکوچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل محمد حفیظ ٹیکنیکل کمیٹی کے رکن تھے تاہم انکی رائے کو اہمیت نہ دینے پر وہ کمیٹی سے الگ ہوگئے تھے۔

دوسری جانب محمد آصف کے طنز کی وجہ یہ بھی ہے کہ 2010 میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث رہنے والوں کے ساتھ محمد حفیظ نے کھیلنے سے انکار کردیا تھا جبکہ سلمان بٹ اور محمد عامر کے حوالے سے بھی حفیظ کی یہی رائے تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے