اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر کی اہم شاہراہوں کو ڈسٹ فری بنانےکا مشن، ایل ڈبلیو ایم سی متحرک

16 Nov 2023
16 Nov 2023

(لاہور نیوز) شہر کی اہم سڑکوں کو ڈسٹ فری بنانے کی کوششوں کے سلسلے میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے انسداد ِسموگ صفائی آپریشن جاری ہے۔

سی ای او بابر صاحب دین فیلڈ میں متحرک ہوگئے، انہوں نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش ٹاؤن اور راوی ٹاؤن کا دورہ کیا، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے جی پی او چوک، سیکرٹریٹ، ڈی سی آفس، داتا دربار کے باہر سکریپنگ ایکٹیویٹی کا جائزہ لیا۔

آزادی  فلائی اوور، بتی چوک، راوی پل اور شاہدرہ چوک میں آپریشنل ورکنگ کا جائزہ لیا گیا، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے مقبرہ جہانگیر اور ملحقہ علاقوں سے اوپن پلاٹس فوری کلیئر کروانے کی ہدایات کیں۔

علاوہ ازیں  بغیر ڈھانپے شہر میں داخل ہونے والی ٹرالیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی سلسلہ بھی جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے