اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لیاقت آباد: بیٹی کے پسند کی شادی کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

31 Oct 2023
31 Oct 2023

(ویب ڈیسک) بیٹی کی پسند کی شادی پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

لیاقت آباد پولیس نے چھری کے وار سے بیوی کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 17 سالہ بیٹی سحر نے چند روز قبل پسند کی شادی کی جس پر والدین میں جھگڑا ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزم یاسر نے طیش میں آکر سالی کے گھر لیاقت آباد جا کر بیوی کو چھری کے وار سے قتل کر دیا۔ ایس ایچ او لیاقت آباد کے مطابق متاثرہ خاتون آمنہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستے میں دم توڑ گئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالےکردیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے