اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر جواب طلب

30 Oct 2023
30 Oct 2023

(ویب ڈیسک) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر جواب کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔

درخواست شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے دائر کی جس پر خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین  نے سماعت کی۔

شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عدالت نے 21 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا تھا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا حقیقی بیٹوں سلیمان اور قاسم سے بات کرنا حق ہے، سابق وزیراعظم کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کا حکم دیا جائے۔

بعدازاں خصوصی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8 نومبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے