اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منشا بم کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کے خلاف پولیس سے ریکارڈ طلب

19 Oct 2023
19 Oct 2023

(لاہور نیوز) منشا بم کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے 23 اکتوبر کو پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔ منشا بم کے وکیل نے بتایا کہ عدالت نے 4 اکتوبر کو منشا بم کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ منشا بم کو 6 اکتوبر کو پیش کیا گیا اور 2 روز غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا۔ عدالت ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ کے ساتھ 23 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی۔

منشا بم کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے