اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اساتذہ کی بازیابی کا کیس، عدالت کا 5 اساتذہ کو پیش کرنے کا حکم

19 Oct 2023
19 Oct 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کی بازیابی کیلئے اور نظر بندی کے خلاف دائر درخواستوں پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو 5 اساتذہ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں گرفتار اساتذہ کی بازیابی کیلئے اور نظر بندی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شکیل احمد نے اللہ رکھا سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ جس فرض شناسی سے اساتذہ کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے اسی طرح فوری ڈی سی کمنٹس فائل کرے۔

بعدازاں عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے