اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل: مقدمہ کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

18 Oct 2023
18 Oct 2023

(ویب ڈیسک) سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں مقدمہ کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست میں کیس کو اکتوبر کے تیسرے ہفتے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو شروع کر دیا گیا ہے، سویلینز کے ٹرائل کو شروع کرنا سپریم کورٹ کے تین اگست کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مقدمے کی جلد سماعت ہونا فراہمی انصاف کے اصول کے مطابق ہو گا، جلد سماعت کی درخواست جنید رزاق نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے