اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارتی میڈیا کی کینیڈا میں سرجیکل سٹرائیک کی دھمکی جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے، فردوس عاشق

25 Sep 2023
25 Sep 2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے کینیڈا میں سرجیکل سٹرائیک کی دھمکی دینا جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے بھارت کینیڈا تناؤ پر رد عمل میں کہا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے عالمی امن خطرے سے دوچار ہوسکتا ہے، بھارت اس وقت پوری طرح اپنی بددماغی کے نرغے میں آ چکا ہے، عاقبت نا اندیش مودی سرکار کو سمجھ نہیں آرہی کہ ہٹ دھرمی کا نتیجہ نقص امن کے سوا کچھ نہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا بھارت کو اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے دنیا سے معافی مانگنی چاہئے، بھارت میں مقیم سکھ برادری کو اس ساری صورتحال سے سبق سیکھنا چاہئے، سکھ برادری کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرنے والا بھارت اب اسی سکھ برادری کے خلاف ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے