پنجاب پولیس کے وفد کا دورہ چین، آنجہانی چینی لیڈر چیئرمین ماؤزے تنگ کی رہائش گاہ کا وزٹ
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے وفد نے چین کا دورہ کیا۔ اس دوران وفد نے آنجہانی چینی لیڈر چیئرمین ماؤزے تنگ کی رہائش گاہ کا وزٹ بھی کیا۔
چینی لیڈر چیئرمین ماؤزے تنگ کی رہائش گاہ کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور پولیس وفد کیلئے خصوصی طور پر کھولا گیا۔ کسی بھی پولیس وفد کیلئے پہلی بار چیئرمین ماؤزے تنگ کے تاریخی گھر اور ٹرین کو کھولا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گھر میں محفوظ کی گئی تصاویر ، فرنیچر سمیت تاریخی نوادرات بارے پولیس وفد کو آگاہی دی گئی۔ پولیس وفد کو چینی رہنما ماؤزے تنگ کے گھر کا ڈرائنگ روم، خواب گاہ سمیت مختلف حصے دکھائے گئے۔ انقلاب چین کے دوران ماؤزے تنگ کے زیر استعمال رہنے والی تاریخی ٹرین بھی پولیس وفد کیلئے کھول دی گئی۔ اس تاریخی ٹرین پر چیئرمین ماؤزے تنگ نے تحریک کے دوران پورے چین کا دورہ کیا تھا۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے دورہ چین سے پاک چین پولیس تعلقات میں نئے دور کا اضافہ ہوا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا چینی حکام پاکستان اور چین کی پولیس فورسز کے مابین دوطرفہ تعاون ، انفارمیشن شیئرنگ اور باہمی روابط مضبوط ہو رہے ہیں۔