اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

احتساب بلاتفریق سب کا ہونا چاہیے: مولانا عبدالغفور حیدری

24 Sep 2023
24 Sep 2023

(لاہور نیوز) جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ احتساب بلا تفریق سب کا ہونا چاہئے۔

شادمان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم میں ہر ایک جماعت کے اپنے اپنے اصول ہیں، مسلم لیگ ن کسی کے خلاف احتجاج کرتی ہے تو ہم اس کے پابند نہیں ہیں، ہم نے اپنے فرض بھی ادا کئے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل جے یو آئی (ف) نے مزید کہا کہ میں اپنی رائے دے سکتا ہوں، کل اگر الیکشن نہ ہوئے تو کیا کرسکتے ہیں، الیکشن کمیشن کے جنوری میں الیکشن کرانے کے فیصلےکا خیر مقدم کرتے ہیں تاہم الیکشن کمیشن کے ضابطوں میں گنجائش ہے تو سردی میں الیکشن نہ کرائے  جائیں۔

مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے کہا کہ 2018 کی تاریخ  دہرائی تو جے یو آئی مزاحمت کرے گی، الیکشن میں مزید تاخیر کی تو احتجاج کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے