اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بغیر ہیلمٹ 10 لاکھ موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کردیئے گئے

23 Sep 2023
23 Sep 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہنانے کی مہم کامیابی سے جاری ہے، ہیلمٹ کی وجہ سے اب تک 10 لاکھ شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے مال روڈ پر ہیلمٹ مہم کا معائنہ کیا، مستنصر فیروز مہم کو جاری رکھنے اور آگے بڑھانے کے لئے پرعزم  نظر آئے، انہوں نے بتایا کہ ہیلمٹ کی پاسداری کرنے کا فائدہ  عوام کو ہی ہو گا۔

سی ٹی او لاہور  کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ مہم چالان کرنے کے لئے نہیں بلکہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے چلا رہے ہیں، ہیلمٹ کے استعمال سے حادثات میں  واضح کمی آئی ہے۔

علاوہ ازیں سی ٹی او لاہور کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ٹریفک افسران شریک ہوئے،اجلاس میں ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم اور شہر میں پارکنگ مسائل کا جائزہ لیا گیا، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے  ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر تین مرتبہ چالان کے بعد موٹرسائیکل بند کرنے کا حکم  دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے