اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات کے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈز تشکیل

23 Sep 2023
23 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے صوبائی پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیئے۔

سینٹرل پنجاب، ساؤتھ پنجاب، بلوچستان، سندھ اور کے پی کے کیلئے الگ الگ پارلیمانی بورڈز تشکیل دیے گئے ہیں۔

سینٹرل پنجاب کیلئے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی راجا پرویزاشرف کو دی گئی ہے، جنوبی پنجاب کے لئے 6 رکنی پارلیمانی بورڈ کا سربراہ مخدوم احمد محمود کو بنایا گیا ہے۔

نثارکھوڑو کی سربراہی میں سندھ کیلئے 30 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی سید محمد علی شاہ باچا کو سونپی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے