اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 10 لیگ میں فکسنگ کی کوشش، آئی سی سی نے 8 افراد کو معطل کر دیا

20 Sep 2023
20 Sep 2023

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے ٹی 10 لیگ میں فکسنگ کی کوشش پر ایکشن لیتے ہوئے 8 افراد کو چارج کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق 8 افراد میں ٹیم اونرز، کوچز اور کھلاڑی شامل ہیں جنہیں عبوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان افراد نے ابوظہبی ٹی 10 لیگ 2021 میں میچز فکس کرنے کی کوشش کی تھی،آئی سی سی نے تمام افراد کو 14 روز میں الزامات کے جواب دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پراگ سانگہوی پر میچز کے نتائج پر جوا کھیلنا اور تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام ہے، اشعر زیدی پر فکسنگ میں شمولیت اور اس  پر اکسانے سمیت 3 الزامات ہیں جبکہ ناصر حسین پر 700 ڈالر کی مالیت کا تحفہ رپورٹ نہ کرنے کا الزام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے