اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ غنا علی نے سسرال سے علیحدگی کی وجہ بتا دی

18 Sep 2023
18 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی نے اپنے سسرال سے علیحدگی کی وجہ بتا دی۔

حال ہی میں اداکارہ غنا علی نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی سے پہلے اور بعد کی زندگی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، شو کے دوران انہوں نے سسرال سے علیحدگی کی وجہ بھی بتا دی۔

اداکارہ نے سسرال سے علیحدگی بارے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ  شادی کے بعد اُنہیں اپنے سسرال والوں کی جانب سے منفی رویے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میرے سسرال والوں کا میرے ساتھ سلوک بہت روایتی اور منفی تھا، سسرال والے جیسا برتاؤ کرنے کے لیے مشہور ہیں ہوبہو میرے سسرالی بھی میرے ساتھ ایسا ہی سلوک کرتے تھے، تاہم میں نے اور میرے شوہر نے خاموشی اختیار کی اور صحیح وقت کا انتظار کیا، ہم نے ایک دوسرے پر اعتماد اور صبر کیا اور پرسکون رہے اور اب ہمیں واقعی اپنے صبر کا پھل مل گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے مجھے سسرالیوں کے منفی رویوں سے تکلیف ہوئی تھی، میری بیٹی جب اس سے متعلق جانے گی مجھے اپنی بیٹی کو جواب دینا ہوگا، مجھے اس کے لیے بھی تیاری کرنی ہے، حقیقت کوئی نہیں جانتا، درد میں مبتلا لوگ ہی حقیقت جانتے ہیں کہ اُن پر کیا گزر رہی ہے، لوگ صرف باتیں کرتے ہیں۔

اداکارہ کا اپنے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ  میں لوگوں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ ایک بار جب آپ شادی کر لیں تو آپ کو ہمیشہ اس رشتے میں رہنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے، ہمیں بھی وہی کرنا چاہیے جیسا کہ ہمارے والدین نے رشتوں میں کیا۔

غنا نے مزید کہا کہ ہمیں کبھی بھی طلاق کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے، ایک بار جب آپ شادی شدہ زندگی میں داخل ہو جائیں تو آپ کو اس میں رہنا چاہیے اور اسے کامیاب بنانے کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ غنا علی پاکستانی ٹیلی ویژن، فلم اور تھیٹر کی اداکارہ ہیں، غنا علی کی شادی عمیر گلزار سے ہوئی ہے جو پہلے سے شادی شدہ اور ایک بیٹے کے باپ ہیں، غنا علی کو ان سے شادی کے بعد کافی عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، لوگوں نے غنا پر زندگی میں آباد ہونے کے لیے گھر کو برباد کرنے کا الزام بھی لگایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے