اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آخری ون ڈے: پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

15 Sep 2023
15 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاک جنوبی افریقہ ون ڈے سیزیر کے آخری میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کراچی میں ہونیوالے تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 48.1 اوورز میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے 186 رنز کا ہدف 38 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سےسدرہ امین 68اور بسمہ معروف 60رنز بنا کر نمایاں رہیں، واضح رہے کہ جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے تین میچوں کی سیریز دو،ایک سے جیت لی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے