اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

راجہ ریاض کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، انتخابات بارے تبادلہ خیال

14 Sep 2023
14 Sep 2023

(لاہور نیوز) سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی جس میں انتخابات سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو صاف شفاف الیکشن سے متعلق تجاویز دیں، صدر نے دباؤکے تحت چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا، صدر نے اپنے خط میں الیکشن کی تاریخ مقرر نہیں کی بلکہ رائے کا اظہار کیا۔

راجہ ریاض نے کہا کہ میں انتخابات وسط فروری میں دیکھ رہا ہوں، الیکشن کمیشن نے مجھے انتخابات سے متعلق تجاویز کے لیے بلایا تھا، ملاقات میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کے حوالے سے تاحال تاریخ نہیں دی۔

سابق اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ہم نے آر او عدلیہ سے لینے کی تجاویز دی ہیں، عدلیہ سے آر اوز ہوں گے تو زیادہ شفاف نتائج ہوں گے،الیکشن کمیشن نے صاف شفاف انتخابات کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے، کس پارٹی سے الیکشن لڑو ں گا یہ ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے