اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ کیلئے قومی سکواڈ میں سلیکشن اعزاز کی بات ہے: زمان خان

14 Sep 2023
14 Sep 2023

(لاہور نیوز) فاسٹ بولر زمان خان نے کہا کہ ایشیا کپ کیلئے قومی سکواڈ میں سلیکشن اعزاز کی بات ہے۔

ایشیا کپ میں قومی سکواڈ میں سلیکشن پر فاسٹ بولر زمان خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھا محسوس کر رہا ہوں، سوچا نہیں تھا کہ اتنے بڑے لیول پر ایشیا کپ کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جب ٹیم میں میرا نام آیا تو خود کو کہا کہ پاکستان کی طرف سے ایشیا کپ کھیلنا اعزاز کی بات ہے، اس سے قبل بھی ٹی ٹوئنٹی کا ڈیبیو کر چکا ہوں۔

زمان خان نے کہا کہ کافی دنوں کے بعد ٹیم کے ساتھ ملاقات کرکے اچھا محسوس ہو رہا ہے، پریکٹس سیشن بھی بہت اچھا ہوا ہے، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ان پچز پر بولنگ کے لیے مشورے دیے ہیں، امید ہے اچھی پرفارمینس دکھاؤں گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے