اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

وزیراعلیٰ پنجاب تھیٹروں میں فحاشی پر برہم ،محسن نقوی نے دو ٹوک بیان دیدیا

11 Sep 2023
11 Sep 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ تھیٹرز میں فحاشی اور فحش رقص برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق سٹیج اداکار طاہر انجم نے سی ایم پنجاب سے ملاقات کی  اور تھیٹرز کھلوانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وزیر اعلی پنجاب نے صاف انکار کر دیا۔طاہر انجم کو جب وزیراعلی پنجاب نے ڈراموں کی فحش ویڈیوز دکھائیں تو طاہر انجم بھی حیران رہ گئے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ تھیٹرز ڈراموں میں فحاشی اور فحش رقص برداشت نہیں کیا جائے گا، تھیٹر ڈراموں میں 80 فیصد سرمایہ کاری جرائم پیشہ افراد کررہے ہیں جن کے ثبوت موجود ہیں، جو اداکارائیں فحاشی کرتی رہیں گی ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے