اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بجلی چوروں کیخلاف شکنجہ سخت: 35 کروڑ سے زائد کے جرمانے

11 Sep 2023
11 Sep 2023

(لاہور نیوز) ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرتے ہوئے 194 افراد کو گرفتار کر کے 35 کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کر دیئے گئے۔

بجلی چوری سے متعلق سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ 8 کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگا لیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے راشد لنگڑیال نے بتایا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث 194 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ بجلی چوری پر اب تک 35 کروڑ 20 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری پر لیسکو اور میپکو میں دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں بہتر کام ہو رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے