اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

قومی ایئرلائن مالی بحران کا شکار،ملازمین تنخواہوں سے محروم

11 Sep 2023
11 Sep 2023

(لاہور نیوز) قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا، مالی مشکلات کے باعث پی آئی اے کے تمام ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازمین تاحال اگست کی تنخواہوں سےمحروم ہیں، مہنگائی کے باعث تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے پی آئی اے ملازمین سخت پریشانی کا شکار ہیں۔

پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے قومی ایئرلائن کے اکاؤنٹس منجمد کرنے سے پی آئی اے کو الگ مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حکومت نے فنڈز دینے کا وعدہ کیا ہے، امید ہےاسی ہفتے پی آئی اے کے تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کردی جائےگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے