اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

قومی ایئرلائنز کے عبوری ریلیف کا معاملہ، اقدامات مکمل

10 Sep 2023
10 Sep 2023

(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے پی آئی اے کو عبوری ریلیف دینے کے لیے اقدامات مکمل کرلیے۔

پی آئی اے کی مالی مشکلات میں بہتری کے تناظر میں حکومت پاکستان نے پی آئی اے کو عبوری ریلیف دینے کیلیے اقدامات مکمل کرلیے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے پرانے قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا شکار تھا۔

حکومت پاکستان کے تعاون اور بینکوں کو دی گئی ہدایات کے باعث فنڈز کا اجراہوگا جس سے پی آئی اے کی ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوگا، اگلے ہفتے تک متوقع فنڈز کو جہازوں اور ان کے انجنوں کی لیز، پرزہ جات اور بیرون ملک ہینڈلنگ کی ادائیگیوں کیلیے استعمال کیا جائیگا۔

ادھر پی مالی بحران کے باعث آئی اے ملازمین و افسران کو اگست کی تنخواہیں تاحال ادا نہیں کی جاسکیں، تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ رواں ماہ کے وسط تک طول پکڑسکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے