اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور بورڈ : نہم جماعت کے پیپروں کی ری چیکنگ کا شیڈول جاری

22 Aug 2023
22 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور بورڈ نے نہم جماعت کے پیپروں کی ری چیکنگ کا شیڈول جاری کردیا۔

بورڈ انتظامیہ کے مطابق پیپروں کی ری چیکنگ کے خواہشمند امیدوار نتائج کے بعد 15 روز تک  ری چیکنگ کے لیے اپلائی کر سکیں گے، امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر جا کر ری چیکنگ کیلئے اپلائی کر سکیں گے۔

لاہور بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی پیپر چیکنگ فیس 1250 روپے مقرر کی گئی ہے، ری چیکنگ کے لیے اپلائی کرنے پر امیدوار کو بذریعہ ایس ایم ایس ری چیکنگ کی تاریخ بارے آگاہ کیا جائے گا۔

نہم کلاس کے پرچوں کی ری چیکنگ کے لیے درخواستیں  23 اگست سے وصول کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے