اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت آج پھر ہوگی

22 Aug 2023
22 Aug 2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر سماعت آج پھر ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کرے گا، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

عدالت نے سزا معطلی اور مرکزی اپیل پر فریقین کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں، عدالت نے رجسٹرار آفس کو مقدمے کا ریکارڈ طلب کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

پہلی سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل خواجہ حارث اور سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے