اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

حارث رؤف دنیا کے بہترین بولر ، نامور بھارتی کرکٹر بھی مداح

05 Aug 2023
05 Aug 2023

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک بھی پاکستان کے سپیڈ سٹار حارث رؤف کی بولنگ کے مداح نکلے۔

دنیش کارتک کا کہنا ہے کہ واضح طور پر حارث رؤف وائٹ بال کرکٹ میں اس وقت دنیا کے بہترین بولرز میں سے ایک ہیں، کچھ سال پہلے تک حارث ٹینس بال کے ساتھ کرکٹ کھیلتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حارث نے لاہور قلندرز کے ساتھ سفر شروع کیا، لیگ کرکٹ کھیلی اور پھر پاکستان ٹیم میں شاندار پرفارمنس دکھائی، حارث رؤف ڈیتھ اوورز کے بہترین بولر ہیں۔

واضح رہے کہ حارث رؤف ان دنوں انگلینڈ میں دی ہنڈرڈ لیگ میں ویلش فائر کی نمائندگی کر رہے ہیں، گزشتہ روز دی ہنڈرڈ میں کھیلے گئے میچ میں حارث رؤف نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔

اس کے علاوہ دی ہنڈرڈ لیگ میں حارث رؤف کے ساتھ شاہین آفریدی بھی ان ایکشن ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے