اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ زیرعلاج، خون میں انفیکشن کم ہو گیا

04 Aug 2023
04 Aug 2023

(لاہور نیوز) گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ کا جنرل ہسپتال میں بدستور بارہویں روز علاج جاری ہے۔ میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم کا کہنا ہے کہ رضوانہ کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔

میڈیکل رپورٹس کے مطابق رضوانہ کے خون میں انفیکشن کم ہو گیا ہے ۔ رضوانہ کے پلیٹ لیٹس کی تعداد بھی ایک لاکھ 5 ہزار ہو گئی ہے۔ رضوانہ کو 11 روز پہلے جنرل ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اس وقت رضوانہ کی حالت انتہائی تشویشناک تھی۔

میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم کا کہنا ہے کہ رضوانہ کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔ رضوانہ اب بات بھی کرتی ہے اور کھانا بھی خود سے مانگتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے