اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وزیراعظم کو پی سی بی کے سابق الیکشن کمشنر کیخلاف خط منظرعام پر آگیا

04 Aug 2023
04 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن وزیراعظم شہباز شریف کو پی سی بی کے سابق الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کے خلاف لکھا جانے والا خط سامنے آگیا۔

خط ایبٹ آباد ،راولپنڈی ، اسلام آباد کے سابق عہدیدارن نے لکھا، خط لکھنے والوں میں عامر نواب احمد ندیم سڈل اور محمد اسمٰعیل شامل ہیں۔

خط میں احمد شہزاد فاروق رانا کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے نشاندہی کی گئی ہے، خط میں مختلف ریجنز میں ہونے والی انتخابی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل کے دوران غیر قانونی اور غیر آئینی کام کئے گئے۔ خط میں فاٹا ریجن کے نارتھ وزیرستان ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان اور باجوڑ ایجنسی میں غیر آئینی عمل کی نشاندہی کی گئی۔

پشاور ریجن، راولپنڈی ریجن اور اسلام آباد ریجن کے انتخابی عمل پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انتخابی عمل کے حوالے سے شکایات کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں، قانون اور آئین پرعملدرآمد ہونا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے