اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سکواش چیمپئن حمزہ کی وزیراعظم سے ملاقات، 1 کروڑ کا کیش ایوارڈ وصول کیا

03 Aug 2023
03 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ورلڈ جونیئر سکواش کا ٹائٹل جیتنے والے حمزہ خان کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی جس میں شہباز شریف نے شاندار کارکردگی پر انہیں ایک کروڑ روپے کا کیش ایوارڈ دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن حمزہ خان کو تاریخی فتح پر مبارک باد دی، وزیر اعظم سے ملاقات میں حمزہ خان کے والدین بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

خیال رہے کہ حمزہ خان نے 37 سال بعد پاکستان کیلئے ورلڈ جونیئر کا ٹائٹل جیتا ہے، اس سے قبل جان شیر خان نے آخری بار 1986ء میں ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن کا ٹائٹل جیتا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے